اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ کی ڈینگی ٹیم کی نشاندہی پر بھکھی روڈ پر کارروائی

 AC Sheikhupura

AC Sheikhupura

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) اسسٹنٹ کمشنرشیخو پورہ شبیر حسین بٹ کی ڈینگی ٹیم کی نشاندہی پر بھکھی روڈ پر کارروائی۔ مضر اور مردہ جانوروں کے گوشت کے خلاف کریک ڈائون جاری،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بھکھی روڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارکر مردہ جانوروں کے گوشت کا کاروبار کرنے والے گروہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

کاروائی کے دوران 400 کلو وزن تک مردہ جانوروں کا گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا گیا جبکہ تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ کے اندراج کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مردہ جانوروں کا گو شت تیا ر کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا جس کی نشاندہی ڈینگی سرویلنس ٹیم کی جانب سے کی گئی اس موقع پر اے سی شبیر حسین بٹ نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھلواڑاور مکروہ دھندہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔