اسسٹنٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ممتاز بیگ نے ڈونیٹ ود ڈگنٹی پروگرام کے تحت سپیشل افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

Rotary wheekl chairs distribution

Rotary wheekl chairs distribution

رحیم یار خان : اسسٹنٹ گورنرروٹری انٹرنیشنل ممتاز بیگ نے ” ڈونیٹ ود ڈگنٹی”پروگرام کے تحت سپیشل افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ پولیو د دیگر بیماریوں اور مختلف حادثات کے باعث دنیا کی 15 فیصد)لگ بھگ ایک ارب) آبادی اپاہج اورپیدائشی طورپر معذورافراد پر مشتمل ہے۔

ان میں سے 75فیصد اپنے روزمرہ کے معمولات میں مدد کیلئے دوستوں اور خاندان کے محتاج، 56 فیصد بیروزگارجبکہ50فیصد غربت وافلاس کی وجہ سے اپنا علاج ومعا لجہ کرانے سے بھی قاصر ہیں۔ مہمان خصوصی نیورو فیزیشن رو ٹیرین ڈاکٹر انوار قریشی آف حیدرآباد نے بتایا کہ ر یڑھ کی ہڈی اور ڈسک کے امراض میں مبتلاء افراد چند ماہ کے علاج، احتیاط ا ور مشقوں سے چلنے پھرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے سرکاری، نیم سرکاری و خود مختار اداورں اور بنکوں سے اپیل کہ وہ خصوصی افراد کی سہولت کیلئے ریمپ تعمیر کریں۔

کلب سیکرٹری احمد اویس عارف اور خواجہ ارشاد احمد نے کہاکہ روٹری کلب ممبران کے مالی تعاون سے وہیل چیئرز کی تقسیم کا منصوبہ اور مزید سپیشل پرسنز کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے درخواستوں کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد بہت جلدانہیں بھی چیئرز فراہم کردی جائیں گی۔

اس موقع پر منظوراحمد، ریئس فدا حسین، لیاقت علی، اسرار محمد، عمران چوہدری،عبدالصمد، جان محمد وارثی ،لیاقت اعوان، معززین علاقہ و دیگر شریک تھے ۔

ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com