آستانہ عالیہ بائولی شریف کا عرس مبارک آج بائولی شریف میں صبح 9 بجے منعقد ہو گا

Urs

Urs

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ بائولی شریف کا عرس مبارک آج بائولی شریف میں صبح 9 بجے منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی کریں گے۔

مہمان خصوصی آستانہ عالیہ سرہند شریف انڈیا کے خانوادہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ پیرسید معصوم شاہ ہوں گے۔

جبکہ خصوصی خطاب مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان صاحبزادہ پیر سید ریاض الحسن شاہ کریں گے۔ ملکی ترقی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔