دنگل میں باڈی بنانے کیلیے 10 گھنٹے سوتا تھا، عامرخان

Amir Khan

Amir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارعامر خان نے کہا ہے فلم دنگل میں اپنا وزن کم کرنے اور باڈی بنانے کے لیے وہ روزانہ 10 سے 12 گھنٹے تک سوتے تھے۔

عامرخان نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ فلم میں پہلے انھیں اپنا وزن بڑھانا تھا اورپھر فلم کے دوسرے حصہ میں انھیں کافی پتلادبلا نظر آناتھااوردوسرے حصے کے لیے میں نے اچھی خوراک اور تقریبا چھ گھنٹے تک ورزش کرنے کیساتھ ساتھ تقریبا 10 سے 12 گھنٹے سونے سے اپنے وزن کو کم کرلیا۔

انھوں نے کہا کسی بھی خوراک اور ورزش کا اثر بدن پر تب تک ٹھیک سے نہیں ہوتا جب تک نیند پوری نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک جسم کو آرام نہیں دیں گے تب تک بدن میں ضروری تبدیلی نہیں آئے گی اور جسم پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔عامر نے کہا اچھی باڈی بنانے کے لیے زیادہ ورزش کرنے سے زیادہ ضروری اچھی خوراک اور جسم کو آرام دینا ہے۔اگر ورزش کی ضرورت 25 فیصد ہے تواچھی خوراک کی 50 فیصد اور آرام کی ضرورت 25 فیصد ہے۔