اتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ: یوسین بولٹ کو کیریئر کے آخری ایونٹ میں شکست

 Usen Bolt

Usen Bolt

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے، جمیکا کے یوسین بولٹ کی کیریئر کے آخری ایونٹ کو یادگار بنانے کی خواہش حسرت میں بدل گئی۔

امریکی اتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے مقررہ فاصلہ 9 اعشاریہ نو دو سیکنڈ میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح کھلاڑی نے جھک کر یوسین بولٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

امریکا کے ہی کرسچیئن کولمین نے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی۔

دوسری طرف ایونٹ میں ایتھوپیا کی الماز ایانا نے دس ہزار میٹر ریس میں سب سے پہلے فنش لائن عبور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ کے لووو مین یونگا لانگ جمپ میں میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔