عصمت انور محسود کا درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر بم دھماکہ کی مذمت

Sehwan Sharif Incident

Sehwan Sharif Incident

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر بم دھماکہ کے پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز سانحہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ میں ذخمی ہونے والوں کے لئے دعاء صحت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر متحد ہے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

عصمت انور محسود نے دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جاویدقمر باجوہ کے جراتمندانہ موقف کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

جاری کردہ: میڈیا سیکریٹری