پیدل حملہ آور نے پولیس آفیسرز کو نشانہ بنایا، وزیر قانون پنجاب

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ لاہور میں آج پیش آنے والے بم دھماکے کے واقعے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملہ آور پیدل تھا جس نے پولیس آفیسرز کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے حملہ آور کو شناخت کر لیا۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو تمام خطرات سے آگاہ کیا تھا، تھریٹ الرٹ کی وجہ سے مظاہرین کو صبح سے سمجھایا گیا تھا، ایس ایس پی آپریشنز مظاہرین کو سمجھانے گئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر معیاری ادویات بنانا لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

درسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 16 سے 18 سال کے درمیان تھی جس نے سفید شلوار قمیض اور کالی جیکٹ پہن رکھی تھی۔