اٹک: ویگن اور آئل ٹینکر میں تصادم، 9 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Attock

Attock

اٹک (جیوڈیسک) ویگن مسافر لے کر مٹھیال سے پنڈی گھیب جا رہی تھی کہ راستے میں تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے ویگن کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ پہنچ کر دم توڑ گیا۔

شدید زخمیوں کو اٹک کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے میں ویگن مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ویگن ڈرائیور بھی شامل ہے۔