اٹک کی خبریں 17.03.2013

مسلم لیگ (ن) کا دور اٹک کے لیے سیاہ دور تھا جس میں کرپشن، مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے لاکھوں روپے رشوت لیکر نوکریاں دی گئیں

اٹک (نمائندہ، این این اے) مسلم لیگ (ن) کا دور اٹک کے لیے سیاہ دور تھا جس میں کرپشن، مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے لاکھوں روپے رشوت لیکر نوکریاں دی گئیں رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمدنے اختیارات کی دھجیاں بکھیر دی انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بغاوت کا علم پی پی 15 کی عوام کے لیے اٹھایا ہے جن کے حقوق پامال ہو رہے تھے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ ،(چیئرمین گروپ) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 15شیخ شاہد محمود شاہدی نے ریلوے پارک کے قریب اپنے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیدوار تحصیل ناظم شیخ حامد محمود، معروف عوامی شاعر پیر آف گھوڑا مار صاحبزادہ شمع دین،سابق کونسلران محمد رفیق ، حاجی ادریس، نسیم خانزادہ، شیخ اختر ضمیر (بابو لالہ) ،محمد سلیم بنگش، ملک لیاقت آف شیں باغ، عظیم کامرہ کسراں، ملک آصف ککو، زمان شاہ گھوڑا مار، شیخ محمد پرویز ، شیخ واجد محمود، شیخ آصف محمود ، ملک بابر ، محبوب سبحانی، ظفر محمود ، شیخ احمد ، فدا حسین ، زریں محمد ، شیخ وسیم افضل،فضل خان ڈھوک گاماں معززین علاقہ ، شیخ برادری کی سرکردہ شخصیات ،ٹی ایم اے کے ملازمین اور لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی علم بغاوت کے علمبردار چیئرمین گروپ شیخ شاہد محمود شاہدی نے کہ اگر چھچھ کے 18 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی ہو سکتی ہے تو تحصیل اٹک کے دیہاتوں کو گیس کیوں نہیں مل سکتی سوجھنڈہ گائوں کے رہائشی محکمہ زراعت کے سرکاری ملازم شیریں خان نے ایم این اے کے دفتر میں اپنی اجاراہ داری بنا رکھی ہے جو کوئی کام کرانے جائے تو اس کے موبائیل میں 5سو کا ایزی لوڈ ڈالنا ضروری ہے آپ لوگوں نے نا اہل نمائندے منتخب کر کے اپنے 5 سال ضائع کر دیئے سید اعجاز بخاری اور شاہان حاکمین نے آج تک آپ لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا 5 سالہ دور میں ملک شاہان حاکمین تو اٹک میں نظر نہیں آئے ایک ووٹ کی پرچی سے تبدیلی لائی جا سکتی ہے ہمارا منشور ہے نہ ہی کسی سے لے گے اور نہ ہی کسی سے لینے دینگے ، شیخ شاہد محمود شاہدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہم پر کرپشن کے حوالے سے کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا میں کہتا ہوں کہ اٹک میں ایم این اے جو کرپشن کی وہ آپ کو نظر کیوں نہیں آتی ان سے پوچھا جائے کہ آپ کے نمائندے جو پٹواریوں سے آپ کے لیے ہاہواری لیتے ہیں اس کے بدلے میں پٹواری غریب عوام کی کھال اتارتا ہے امیدوار پی پی 15 چوہدری ساجد محمود نے الیکشن لڑنے کے لیے اس حلقہ کا انتخاب کیا ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ یہاں عوام کی خدمت کرنے والے موجود ہیں آپ نے علاقہ چھچھ میں کون سا ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جو اب اٹک کی عوام کے لیے دینگے اٹک کے ہسپتالوں میں ادویات موجود نہیں ہے ادویات کا میسر نہ ہونا ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں میرا دفتر غریب عوام کے لیے ہر وقت کھلا رہے گا اور میں عوامی خدمت کے لیے ہر وقت موجود رہوں گا اس موقع پر سابق امیدوار تحصیل ناظم شیخ حامد محمود اور سابق سٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی صوفی اشفاق ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اور شیخ شاہد محمود شاہدی کے چیئرمین گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنڈی گھیب شہر میں غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک مسائل دوبارہ بڑھ گئے
اٹک (نمائندہ، این این اے)پنڈی گھیب شہر میں غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک مسائل دوبارہ بڑھ گئے ، غیر قانونی رکشہ سٹینڈز، جگہ جگہ غیر قانونی لاری اڈے ، اور پارکنگ کے باعث پنڈی گھیب روڈ انتہائی تنگ ہو کر رہ گئی۔ جبکہ دوسری جانب پیدل چلنے والوں کیلئے بنائی گئی فٹ پاتھ پر دکانداروں نے اپنے سامان رکھ کر قبضہ جمارکھاہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ٹی ایم اے پنڈی گھیب اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مل کر غیر قانونی پارکنگ ، غیر قانونی رکشہ سٹینڈ اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو مین روڈ سے ہٹائیںتاکہ شہر بھر کی عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنڈی گھیب کے ہوٹلوں میں مضر صحت کھانوں کی سر عام فروخت جاری
اٹک (نمائندہ، این این اے)پنڈی گھیب کے ہوٹلوں میں مضر صحت کھانوں کی سر عام فروخت جاری۔ محکمہ صحت خاموش تماشائی۔ تحصیل بھر کے چھوٹے بڑے ہوٹلوں اور ریڑھی بانوں نے مضر صحت کھانے فروخت کرنیکا کا م شروع کر رکھا ہے۔ جس سے عوام میں پیٹ کی بیماریاں میں اضافے کیساتھ ساتھ کالے یرقان جیسے موذی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ہوٹلوں کے مالکان حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیرنے میں کو ئی کسر نہیں اٹھارکھتے ہیں۔ بعد ہوٹلوں کے باورچی خانوں کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف قسیم کی موذی بیماریاں جنم لینے کا خطرہ بڑھ گیاہے۔ محکمہ صحت کے فوڈ انسپکٹر ز کھانے کا معیار ، اور ہوٹلوں کی کچن کی صفائی کے انتظامات کو دیکھنا اپنی شان میں گستاخی سمجھتے ہیں ۔ پنڈی گھیب کے عوامی ، سماجی حلقوں نے ڈی سی او اٹک اور محکمہ صحت کے اعلی افسران سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت کے حقیقی ثمرات حاصل کرنے کے لیے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
اٹک(نمائندہ، این این اے) جمہوریت کے حقیقی ثمرات حاصل کرنے کے لیے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا. زرداری ٹولے اور اس کے حواریوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں عوام دشمنی کی انتہا کر دی.مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا . ڈالر کا بھائو 100روپے تک پہنچ گیا. غیر ملکی قرضے لینے کی انتہا کر دی گئی 60سال کے مجموعی قرضوں سے زیادہ قرضے گذشتہ پانچ سالوں میں لیے گئے. لیکن غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا. پاکستان کی تاریخ کی نا اہل ترین حکومت نے بد عنوانی کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے ساری توجہ اپنی تجوریاں بھرنے پر مرکوز رکھی. مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت نے خون کے گھونٹ پیتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا تا کہ کوئی طالع آزما جمہوریت کی بساط نہ الٹ دے. . ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ پی پی15سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ محمد صدیق نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ عوام نے بڑا کٹھن دور برداشت کیا ہے. اب وقت آ گیا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنے والوں سے انتقام لیا جائے. اور حقیقی نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا جائے تا کہ عوامی مسائل کو حل کیا جا سکے. اس وقت نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو نہ صرف عالمی سطح پر مقبول ہیںبلکہ وہ اپنے ویژن سے ملک و قوم کی منجدھار میں پھنسی کشتی کو بحفاظت کنارے تک پہنچا سکتے ہیں.عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ انہیں ایک روشن مستقبل کی ضمانت دی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فلاحی کمیٹی مانسر اور گجر ویلفیئر کمیٹی کالو خورد نے ملک امین اسلم ، شیخ آفتاب اور شجاع خانزادہ گروپ چھوڑ کر میجر گروپ میں شمولیت اختیار کرلی
اٹک (نمائندہ، این این اے)فلاحی کمیٹی مانسر اور گجر ویلفیئر کمیٹی کالو خورد نے ملک امین اسلم ، شیخ آفتاب اور شجاع خانزادہ گروپ چھوڑ کر میجر گروپ میں شمولیت اختیار کرلی، امیدوار قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق اور امیدوار صوبائی اسمبلی خان رضا خان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق ڈھوک مغل آباد مانسرکی ویلفیئر کمیٹی کے صدرحاجی نذیر احمد، نائب صدر شہزاد احمد، نائب صدر غلام رسول، ملک راشد، عبدالرشید، محمد زمان، غلام رسول، ماما شہزاد، شوکت محمود ، محمد نعیم ، علامہ حافظ ناصر خان، مولانا عبدالرحمن نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت شیخ آفتاب، شجاع خانزادہ گروپ جبکہ کالو خورد میں گجر ویلفیئر کمیٹی کے عہدیداران ملک کامران گجر(صدر ایم ایس ایف) شیرافضل گجر، چوہدری پرویز، رفیق گجر، احسان الٰہی گجر، آصف گجر، بخشیش گجر، چوہدری نثار، طارق گجر، ماسٹر پرویز گجر، محمد تاج گجر، حاجی سلامت گجر، شوکت علی گجر، مسعود گجر اور ان کی پوری برادری نے ساتھیوں سمیت ملک امین اسلم گروپ تحریک انصاف کو چھوڑ کر میجر گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے، اس سلسلہ میں مانسر اور کالو خورد میں دونوں مقامات پر الگ الگ دعائے خیر کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن سے خطاب کرتے ہوئے میجر(ر) طاہر صادق نے کہا کہ ملک امین اسلم، شیخ آفتاب احمد ، شجاع خانزادہ نااہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے عوامی نمائندگی کے اہل نہیں، نام نہاد خادم اعلیٰ نے میٹرو بس پر 80ارب ضائع کرکے ضلع اٹک کے 4ارب کے حقوق پر ڈاکہ مارا ہے جبکہ جنڈ میں ایک دانش سکول پر خرچ کئے گئے 150کروڑ روپوں سے ضلع بھر کے سکولوں کا معیار بہتر کرکے وسائل اور سٹاف فراہم کئے جا سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ عوام غلامی کے دور سے نکل کر اپنے ذہن تبدیل کریں کہ وڈیرہ شاہی کا دور ختم ہو چکا ہے ، امیدوار صوبائی اسمبلی رضا خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا خاندان چھچھ اور چادر کی اس طرح عزت کرتا ہے جس طرح اپنی ماں کی عزت کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم خانزادہ ہاؤسنگ سکیم کو غریب زادہ سکیم میں بدل کر غریبوں اور حق داروں کو 3مرلہ اور 5مرلہ کے پلاٹ مفت دیں گے، اس موقع پر علامہ ناصر خان، مولانا عبدالرحمن، جمریز خان اور میزبان شخصیات نے اپنے خطاب میں میجر (ر) طاہر صادق اور خان رضا خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی الیکشن مہم گھر گھر چلائیں گے تاکہ ان کی کامیابی سے عوامی فلاح و بہبود ہو سکے۔