28 اگست کو انگلینڈ اور ویلز میں بینک ہالی ڈے

Bank Holidays

Bank Holidays

لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ پر جاری اعلامیے میں 28 اگست کو پورے ملک میں قائم بینکوں کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 28 اگست کو برطانیہ اور ویلز میں سمر بینک ہالی ڈے ہو گا۔

اس کے بعد رواں سال 25 دسمبر کو کرسمس ڈے اور 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کے موقع پر بھی برطانیہ میں بینکوں کو چھٹی ہو گی۔