ٓٓآسٹریلیا اور بھارت میں سگریٹ نوشی میں کمی

cigarette

cigarette

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا اوربھارت میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔آسٹریلوی صحت عامہ کے شعبے کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق بارہ تا سترہ برس کی عمر کے افراد میں سگریٹ پینے کے رجحان میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اب صرف 3.4 فیصد نو عمر ہی سگریٹ پی رہے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے تیرہ صوبوں کے سروے کی بنیاد پر تیار ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2005 اور 2006ء کے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے میں سگریٹ نوشی کرنے والے مردوں کی تعداد 50 فیصد تھی، جو اب 2015ء میں کم ہو کر 47 فیصد رہ گئی ہے جب کہ شراب نوشی کرنے والوں کی شرح 38 فیصد سے گھٹ کر 34 فیصد ہو گئی ہے۔

اسی طرح 2005 اور 2006ء میں سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد پانچ فیصد تھی، جو اب گھٹ کر چار فیصد ہو گئی ہے جب کہ شراب نوشی کرنے والی خواتین کی شرح تین فیصد سے کم ہو کر ڈیڑھ فیصد رہ گئی ہے۔