آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں اہم مہرہ ثابت ہو سکتا ہوں: سعید اجمل

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

فیصل آباد (جیوڈیسک) قومی سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ کارکردگی پر نظر رکھنے اور ٹیم میں واپسی کے لئے حوصلہ دینے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کا شکر گزار ہوں، بھر پور نیٹ پریکٹس کر رہا ہوں اور فٹنس بھی بہترین ہے۔

ماضی کے تجربے اور بھرپور فارم کی بدولت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں قومی ٹیم کا اہم مہرہ ثابت ہو سکتا ہوں۔

قومی کرکٹر سعید اجمل نے چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوصلہ افزا بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ٹور کے لئے میری سلیکشن سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

کیونکہ دونوں ممالک کی کنڈیشنز ایشیائی ملکوں سے مختلف اور دونوں ٹیموں میں بائیں ہاتھ کے بلے باز موجود ہیں جن سے نمٹنے کے لئے ٹیم کو ایک آف سپنر کی اشد ضرورت ہو گی۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے بھی تیار ہیں لیکن ٹیسٹ کی نسبت ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ میں ان کی جگہ ابھی بھی بنتی ہے۔