آسٹریلیا میں مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ، 5 مسافر ہلاک

Australia Plane Crash

Australia Plane Crash

میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 مسافر ہلاک ہو گئے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورون میں ایک چھوٹے مسافر طیارے کے شاپنگ سینٹر پر گر کر تبا ہ ہونے کےنتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔اس حادثے کے بعد شاپنگ سینٹر کی عمارت میں بھی آگ لگ گئی تاہم امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق میلبورن کے اسنڈون ایئرپورٹ سے اڑتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارہ ایئرپورٹ کے قریب شاپنگ سنٹر پر گر گیا۔

اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے یا شاپنگ سینٹر میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔