آسٹریلیا کے سیاحتی مقام سے 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

Australia Bodies Recovered

Australia Bodies Recovered

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے سیاحتی مقام سے خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مغربی آسٹریلیا کے علاقے اوسنگٹمن میں ساحل پر پیش آیا، مرنے والوں میں خاتون اور اس کے 4 بچے اور دو مرد شامل ہیں جن کے جسموں پر گولیوں کے کئی نشانات ہیں۔

آسٹریلوی تاریخ میں 1996ء کے بعد یہ شوٹنگ کا پہلا بدترین واقعہ ہے جس میں ایک ہی دن 7 لوگوں کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں ہتھیاروں سے متعلق پالیسی انتہائی سخت ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں گولیوں سے ہونے والی اموات انتہائی کم ہیں۔ تازہ واقعے پر پولیس نے شہریوں سے خوف زدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس قسم کے واقعے سے اسلحہ کی پالیسی پر کسی کو تشویش کا اظہار نہیں ہوگا۔