آسٹریلوی آل راؤنڈر بین کٹنگ لاہور آنے کے لئے بے تاب

Ben Cutting

Ben Cutting

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی آل راؤنڈر بین کٹنگ ورلڈ الیون کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ لاہور آنے کو بے تاب بھی ہیں، کہتے ہیں پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہیں، پی ایس ایل کا فائنل بڑے خوشگوار انداز میں مکمل ہوا۔

فاسٹ باؤلر اور آل راؤنڈر نے ورلڈ الیون میں شمولیت کو ایک منفرد تجربہ قرار دیا، کہتے ہیں امید ہے عالمی الیون کی سیریز کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلتے چلے جائیں گے۔

ورلڈ الیون میں بین کٹنگ کے ساتھ ساتھ جارج بیلی اور ٹم پین کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے۔