آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Michael Clarke

Michael Clarke

میلبرون (جیوڈیسک) ایشز سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم شکست کے قریب پہنچ گئی۔ مسلسل شکستوں نے کپتان مائیکل کلارک کو ریٹائر منٹ کا فیصلہ لینے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے رواں ایشز سیریز کے دوران صرف سولہ اعشارئیہ سات ایک کی اوسط سے رنز بنائے۔

ایشز سیریز کے پہلے اور تیسرے میچ میں انگلینڈ نے فتح سمیٹی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جیت کینگروز کا مقدر بنی۔

کلارک کی ریٹائر منٹ کے بعد اسٹیو سمتھ کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔