آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں پر ڈالروں کی بارش کردی

Australian Players

Australian Players

کینرا (جیوڈیسک) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں پر ڈالروں کی بارش کردی ہے جس کے بعد کینگروز کی ویمن ٹیم دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔

بین الاقوامی ویب سائیٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ملک کی 16 بہترین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا ویمن کرکٹرز میں ساڑھے 23 لاکھ کے بجائے اب 42 لاکھ ڈالر تقسیم کرے گا جب کہ ٹور فیس،میچ فیس، ٹی ٹوینٹی لیگ اور ڈومیسٹک فیس اس کےعلاوہ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا اور ویمن کھلاڑیوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت اس میں شامل ہر کھلاڑی کم از کم سالانہ ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائے گی جو کہ دنیا کی کسی بھی بین الااقوامی ویمن کرکٹ ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔