آسٹریلوی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی

Julie Bishop

Julie Bishop

اسلام آباد (جیوڈیسک) آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گی۔ جولی بشپ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گی۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ چودھری نثار علی خان، سرتاج عزیز، احسن اقبال سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، تعلیم ، کھیل اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔