آسٹریلین گولف اسٹار جیسن ڈے کا عالمی رینکنگ میں پہلا نمبر

 Jason Day

Jason Day

الینوئے (جیوڈیسک) جیسن ڈے نے یہ اعزاز امریکا میں ہونے والی بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ جیت کر حاصل کیا۔

امریکی ریاست الینوئے میں لیک فارسٹ کے مقام پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں چھ سٹروک کے فرق سے انہوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جیسن کا اسکور انہتر رہا۔

موجودہ سیزن میں جیسن نے پانچواں ٹائٹل جیتا ہے۔ امریکا کے ڈینئل برجر دوسرے اور سکاٹ پیری تیسرے نمبر پر آئے۔ گریگ نارمن اور ایڈم سکاٹ کے بعد ڈے تیسرے آسٹریلوی گالفر ہیں جو عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔