آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف کا سیاستدانوں کو اسلام پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ

Duncan Lewis

Duncan Lewis

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف ڈنکن لیوس نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلام پر بلاجواب تنقید نہ کریں کیوں کہ ان کے اس عمل سے نیشنل سیکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب مغربی ممالک میں اسلام پر یلغار کی جارہی ہے اور خاص طور پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بیان کے بعد سے مسلم کمیونٹی سمیت ایوان اقتدار میں بھی شدید غم و غصے پایا جاتا ہے۔

جب کہ آسٹریلیا میں بھی سابق وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے حال ہی میں اپنے کام میں لکھا کہ اسلام کی وجہ سے ہمیں پیش آنے والے مسائل سے متعلق ہم مزید انکارنہیں کرسکتے اور اسی طرح دیگر سیاستدانوں کے منفی بیانات کے بعد انٹیلی جنس چیف نے ممکنہ خطرے سے سیاستدانوں کو آگاہ کردیا۔