آسٹریلین اوپن ٹینس، نوواک جوکووچ نے فائنل میں جگہ بنا لی

Novak Djokovic

Novak Djokovic

میلبرن (جیوڈیسک) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا جوڑ روجر فیڈرر سے پڑا۔

ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے خوب جان ماری۔ میچ کے پہلے سیٹ میں ہی سربین اسٹار جوکووچ نے برتری دکھائی اور افتتاحی راؤنڈ میں چھ ایک سے فتح پائی۔

عالمی نمبر تین سوئس پلیئر فیڈرر نے دوسرے سیٹ میں بھی شکست کھائی اور جیت چھ دو سے نوواک کے حصے میں آئی۔ تیسرے راؤنڈ میں روجر فیڈرر نے ہمت دکھاتے ہوئے تین چھ سے سیٹ اپنے نام کیا۔

چوتھے اور آخر سیٹ میں جوکووچ نے زور لگایا اور چھ چار سے جیت کا سہرا سر سجایا۔