آسٹریلین سپنر شین وارن کا سوشل ویب سائٹ پر پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم کا اعلان

Shane Warne

Shane Warne

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ سپنر شین وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پچھلے 25 سال میں پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے، وسیم اکرم کو انہوں نے ٹیم کا کپتان بنا دیا۔

کینگروز کے سابق ورلڈ کلاس سپنر شین وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کے ایسے کھلاڑیوں کی ٹیم مرتب کی ہے۔

جنہوں نے پچھلے 25 سال میں اپنی شاندار کاکردگی کی وجہ سے دنیا بھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا فہرست میں سٹائلش اوپننگ بلے باز سعید انور، عامر سہیل،یونس خان، انضمام الحق ،شاہد آفریدی سمیت معین خان، ثقلین مشتاق، شعیب اختر،اور وقار یونس بھی شامل ہیں، ریورس سوئنگ کے ماسٹر وسیم اکرم کو شین وارن نے ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔