آسٹریا میں چہرے کو مکمل چھپانے پر قانوناً پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیرخان ناظم الامور سفارت خانہ پاکستان

Pakistan Embassy Vienna

Pakistan Embassy Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں مقیم تمام پاکستانیوں کو اور وہ جو سرکاری، ذاتی، طبی، تعلیمی یا کسی اور وجہ سے آسٹریا کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آسٹریا میں چہرے کو مکمل چھپانے پر قانوناً پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مجوزہ قانون کا اطلاق یکم اکتوبر 2017 سے آسٹریا کی تمام حدود میں بشمول آسٹریا کے طیاروں اور بحری جہازوں پر ہو گا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو یورو 150 کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

آپ سے گزارش ہے کہ آسٹریا کے قوانین کی پابندی کیجئے اور جن پاکستانیوں سے آپ رابطے میں ہوں انھیں بھی اس نئے قانون کی اطلاع دیجئے۔

آپ کے تعاون کا خواستگار
التمش وزیرخان، ناظم الامور
سفارت خانہ پاکستان
ویانا، 26 ستمبر 2017