آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں یوم پاکستان کی تقریب میں سفیر پاکستان عائشہ ریاض کا اُردو کتب خانہ قائم کرنے کا اعلان کمیونٹی میں خوشی کی لہر

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے صوبہ سالز برگ میں 23 مارچ یوم پاکستان کے مبارک دن کے موقع پر 24 مارچ 10 واں یوم پاکستان کی سالزبرگ میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد آسٹرین پاکستانی کلچر سوسائٹی سالزبرگ کی جانب سے کیا گیا۔جس میں پاکستان سفارتخانہ ویانا آسٹریا کی سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اُن کے ساتھ پاکستان سفارتخانہ ویانا کے سٹاف ہیڈچانسلری جناب التمش وزیرخان،قونصلرکمیونٹی افیئر جناب سہیل افضل،فسٹ سیکرٹری جناب احشام احمد چیمہ اور سفارت خانہ ویانا میں ٹیکنیکل منسٹر جناب عامر منظور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ سالزبرگ سمیت آسٹریا کے دوسرئے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، مذہبی، رفاہی، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور مردو خواتین اور بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ، مجلس عاملہ کے صدر لالہ محمد حسین خان تبسم،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد،سہیل اصغر باجوہ،حاجی قاسم علی،حاجی سلطان احمد،حاجی بابرفہیم خان اور طارق حسین ودیگر نے آسٹرین پاکستانی کلچر سوسائٹی سالزبرگ کی دعوت پر خصوصی طور پر ویانا سے شرکت کی ۔یوم پاکستان کی تقریب کا آغاز حافظ محمد ارشد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تلاوت قرآن پاک کے بعد یاداشت کے طور پر سابقہ یوم پاکستان پروگرامزکی ویڈیو ڈاکومنٹری بڑی سکرین پر چلا کر دکھائی گی۔ڈاکومنٹری کو سفیر پاکستان اور حاضرین شرکاء نے بہت سراہا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آسٹرین پاکستانی کلچر سوسائٹی سالزبرگ کے صدر اور پروگرام آرگنائزر سید شاہد شاہ نے بڑی خوبصورتی سے ادا کیے ۔سید شاہد شاہ نے سفیر پاکستان اور اُن کے سٹاف کو اور سالزبرگ اور دوسرئے شہروں اور خصوصاََ ویانا سے پاکستانی کمیونٹی فورم کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض تقریب ہال میں اپنے سٹاف کے ساتھ تشریف لائی تو سید شاہد شاہ ،حاجی منیر اختراور مرزاعنایت علی اور اُن کے دوسرئے ساتھیوں نے سفیر پاکستان کا شاندار پرتپاک استقبال کیا اور بچوں نے سفیر صاحبہ کو پھول پیش کیے ۔مختلف بچوں نے پاکستان کے مختلف شہروں کی مصنوعات اور کلچر پر جن بچوں نے رواشنی ڈالی اُن میں فداحسین،ضمیر علی،سید محمد ابراہیم،مومن زکی سعید،ہارث محمود،ولیداحمداور طیب شفقت شامل ہیں۔یوم پاکستان کی مناسبت سے حاجی منیر اختر،مرزا عنایت علی اور پی ایچ ڈی سکالر محمد اکرم نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔پروگرام کے آرگنائزر سید شاہد شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہماری کمیونٹی کو مقامی کمیونٹی کو اپنے اخلاق اور کردار سے متاثر کرکے پاکستان کے امیج کو بہتر سے بہتر انداز میں پیش کرنا چاہیے اُنہوں نے پاکستانی کمیونٹی سالز برگ کی جانب سے سفیر پاکستا ن سے پاکستان اوریجن کارڈ،ویزہ فیس اور پاکستان میں فیملی ویزہ لینے کے لیے جرمن کورس میں کچھ نرمی کرانے جیسے مطالبات پیش کیے۔سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض نے اپنے خطاب میں تمام اہلیان وطن اور بالخصوص شرکاء تقریب کو اپنی اور اپنے عملہ سفارتخانہ کی جانب سے یوم پاکستا ن کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں یوم پاکستان کی اس شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں اور میرئے لیے مسرت کا سبب ہے کہ آج کی تقریب میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اُنہوں نے مذید کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اور قراداد پاکستان کو منظور ہوئے 78 سال کا عرصہ بیت چکا ہے سننے میں یہ عرصہ اگر چہ بہت طویل لگتا ہے مگر اقوام کی زندگیوں میں یہ ایک قلیل مدت ہے پاکستان کا ہر فرد بے مثالی صلاحیتوں کا حامل ہے ۔آسٹریا میں مقیم پاکستانیوں نے اب تک اپنے کردار اور کام سے پاکستان کے لیے عزت کمائی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پاکستان کے طلباء طالبات نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اسی لیے آسٹریا کے تعلیمی ادارے ہر سال مذید پاکستانیوں کو داخلہ دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔اسلام آباد میں آسٹریا کے سفارتخانہ میں جن مسائل کا درخواست دہند گان کو سامنا ہوتا تھا مثلاََواش روم اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات وغیرہ اور میری اطلاع کے مطابق اب یہ سہولیات موجود ہیںگزشتہ ایک سال سے سفارتخانہ کا متعلقہ عملہ ،فیملی ویزہ میں سہولت بالخصوص جرمن زبان کا لازمی شرط کو متشنیٰ کرنے کے لیے آسٹرین حکام سے رابطہ میں ہیں ۔ویزہ کے لیے ہم نے مذید سہولت پیدا کی ہے جس میں آپ کو ویانا آنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے اور اب آپ مکمل دستاویزات ڈاک کے زریعے بھیج سکتے ہیں اور ہمارئے ویب پیچ پر تمام تفصیلات موجود ہیں سفیر پاکستان نے اپنے خطاب کے احتتام پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مسرت موقع پر پاکستانی بچوں کا زوق سراہتے ایک اردو کتب خانہ قائم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اس کاراحسن کے آغاز پر اور حوصلہ افزائی کیلئے سفارت خانہ پاکستان بچوں کیلئے چند منتخب اردو کتب مہیا کرے گا۔تقریب کے احتتام پر آسٹرین پاکستانی کلچر سوسائٹی سالزبرگ کی جانب سے سفیر پاکستان نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔آسٹریا کے معروف بزنس مین محفوظ خان نے بھی بچوں میں کچھ رقم انعامات کے طور پر تقسیم کی ۔آخر میں تقریب میں موجود شرکاء نے سفیر پاکستان کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا ۔پروگرام آرگنائزر سید شاہد شاہ نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کرائی ۔پاکستان زندہ باد کے نعرہ سے یوم پاکستان کی تقریب احتتام پزیر ہوئی توسفیر پاکستان اور ان کے ساتھی اعلیٰ آفسران پاکستانی کمیونٹی میں گل مل گے اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر کھانا بھی کھایا۔

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony

Pakistan Day Ceremony