آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب نے انڈین کرکٹ کلب کو آسٹرین اوپن لیگ کے فائنل میں شکست دیکر چیمپین بن گیا

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب نے انڈین کرکٹ کلب کو آسٹرین اوپن لیگ کے فائنل میں شکست دیکر چیمپین 2017کا اعزاز اپنے نام کرلیا کپتان عمران آصف وڑائچ کی قائد دانہ صلاحیتوں اور شاندار بیٹنگ کی وجہ سے آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب نے فائنل میچ 66 رنز سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب اور انڈین کرکٹ کلب کے درمیان آسٹرین اوپن لیگ کا فائنل سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں 24 ستمبر کو کھیلا گیا ۔انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے لیے سود مند ثابت ہوا اور آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چالیس اوور کے میچ میں 39 ویں اوور میں تمام کھلاڑی آوٹ ہونے پر 246 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جس میں نمایاں سکورر میں شہباز 23 شاہ عدنان 65 اور کپتان آصف عمران وڑائچ نے سب سے زیادہ 91 سکور بنائے جس میں 9چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں ۔آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے246 رنز کے جواب میں انڈین کرکٹ کلب آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کی شاندار اور نپی تلی باولنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور29 ویںاوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 180 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اس طرح آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب نے آسٹرین اوپن لیگ کا فائنل 66 رنز سے جیت کر چیمپین 2017کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔فائنل میچ کے موقع پر آسٹرین کرکٹ بورڈ کے چیرمین جناب اشفاق احمد،آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے صدر نعیم بٹ ،سینئر کھلاڑی دیوان افضل اور پاکستان اور انڈین کرکٹ شائقین نے بھی اس فائنل میچ کو دیکھا ۔میچ کے احتتام پر آسٹرین کرکٹ بورڈ کے چیرمین جناب اشفاق احمد نے ونر اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔ آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے کپتان عمران آصف وڑائچ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈاور شہباز محمد کو 355 رنزاور 18 وکٹ لینے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈدیا گیا ۔ٹائیگر کرکٹ کلب کے کپتان عمران آصف وڑائچ نے چیرمین کرکٹ آسٹریاسے ونر ٹرافی وصول کی تو کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرئے لگائے ۔ آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے نائب صدر منیر احمد مغل جو پاکستان گے ہوئے ہیں اُنہوں نے پاکستان سے ٹیلی فون پر کلب کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو شاندار جیت پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کی اس شاندار جیت پر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں اور مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر نعیم بٹ اور کپتان عمران آصف وڑائچ نے شاندار جیت پر پاکستانیوں کو مبار ک بادی۔

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA

ATCC AUSTRIA