کراچی کی خبریں 24/8/2016

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف بد زبانی ‘ بد گوئی یا سازش کا حق کسی کو بھی نہیں ہے اور نہ دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے امین اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی کی اجازت کسی کو دی جاسکتی ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ قیام پاکستان سے آج تک بر سر اقتدار آنے والے ہر حکمران نے ذاتی وگروہی مفادات کیلئے اختیار و اقتدار کو استعمال کرکے عوام کی پیٹھ پر اس قدر دُرے لگائے ہیں کہ قریبا ً ہر طبقے کی پیٹھ گھائل ہے اورپاکستان کا ہر فرد شکوہ کناں ہے مگر اس کی ذمہ دار ریاست پاکستان نہیں بلکہ ظلم ‘ استحصال ‘ زیادتی اور مسائل ومصائب کے ذمہ دار حکمران ‘ سیاستدان ‘داروں کے سربراہان ‘استحصالی نظام اور اس نظام کی بقا کیلئے یکجا ہونے والے استحصالی خاندان ہیں جبکہ ریاست نے ہمیشہ ہر ایک کیلئے ماں کا کردار ادا کیا ہے اس لئے ماں کیخلاف مغلظات و کفر بکنے کی بجائے ذمہ داران کیخلاف سیاسی و جمہوری کردار‘ ذمہ داری اور فریضے کی ادائیگی سے ہی اصلاح احوال ممکن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے متحدہ کے رہنما وسیم اختر کو میئر کراچی اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کہا کہ نو منتخب میئر کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنے اور کراچی کو پر امن و محفوظ شہر بناتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کی توصیف کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر طبقات کی منافقت ‘ مفاد پرستی اور مصلحت پرستی ‘ کرپشن ‘ تکبر اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہی تمام قومی و عوامی مسائل اور بحرانوں کی وجہ ہے جس کے ذمہ دار حکمران ‘ سیاستدان اور ذمہ داران ہیں جس کے اثرات دہشتگردی ‘ بد امنی‘عسکریت پسندی اور خود کش حملہ آوروں ‘ دہشتگردوں کے سہولت کاروںاور پاکستان مخالف نعروں کی صورت سامنے آرہے ہیںاور انصاف و دادرسی سے محروم عوام پاکستان کے جمہوری ‘ حکومتی ‘ انتظامی ‘ عدالتی اور سیاسی نظام سے بیزار نظر آرہے ہیں اسلئے اگر وسیم اختر اور ارشد وہرہ کی جانب سے سیاسی روایت کے برخلاف ایک دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے اتفاق و اشتراک کی پالیسی سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار کی ادائیگی کا عزم یقینا خوش آئند ہے گر مکمل خلوص وصداقت پر مبنی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی سرگرمیوں اور انسانیت سوز کارروائیوں سے کوئی ملک محفوظ نہیںہے اور انکی بربریت نہ صرف حجاز مقدس بلکہ روضہ رسول کے سایوں تک بھی جا پہنچی ہے اور ثابت کررہی ہے کہ داعش بلا امتیاز مذہب و ملت انسانیت کی دشمن ہے اسلئے اس کا فوری خاتمہ ناگزیر اور اسکے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر اتحاد اور عراق کی طرح داعش کے دہشتگردوں کیلئے عبرت ناک سزاﺅں کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے اسرائیل راڈار سسٹم اور میزائلوں کی تنصیب کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جبکہ لائن آف کنٹرول آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان عارضی حد بندی ہے جس کو سیز فائر لائن بھی کہا جاتا ہے اسلئے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر میزائل نصب کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کے کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے اور سیز فائر لائن توڑنے کے مصداق ہے بھارت پہلے ہی ایل او سی پر باڑلگا کر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور اس باڑ کی تعبیر کو پاکستان کی کمزوری سے تعبیر کررہا ہے اب بھارت نے اگر ایل او سی پر میزائل نصب کئے تو اس سے پاکستان کی مزید کمزوری کا تاثر ابھرے گا۔ چین نے متنازعہ علاقے میں براہموس میزائل نصب کرنے پر بھارت کو وارننگ دی ہے۔ پاکستان کو بھی ایسا ہی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔