عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پیرس میں میڈیا سے گفتگو

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں پٹواری اور پولیس اپنا حصہ ڈال رہی ہے لیکن نواز شریف کی سیاست کا اب خاتمہ ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کے مکینوں کو اب عمران خان کی امیدوار کو کامیاب کروانا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن جیتنے کے لئے نوکریاں بانٹ رہی ہے لیکن ووٹ بلے کو ملیں گے۔لاہوریوں نے تبدیلی کا آغاز کرنا ہے۔