عوامی نیشنل پارٹی سویڈن 10 دسمبر کو پاکستان کے شہدا کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کرے گی

Amjad Khan

Amjad Khan

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ سے) عوامی نیشنل پارٹی سویڈن کے صدر امجد خان یوسف زئی نے ادارہ نارڈک ٹائیمز اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 10 دسمبر بروز ہفتہ شام 6 بجے عوامی نیشنل پارٹی سویڈن سٹاک ہوم بروما میں پاکستان کے شہدا کیلئے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کرے گی۔

امجد خان یوسف زئی نے ادارہ کے توسط سے سٹاک ہوم میں بسنے والےتمام پاکستانیوں کو شہدا کی فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سویڈن کا اس تقریب کے اہتمام کا مقصد دہشت گردی کی حونصلہ شکنی کرنا ہے اور ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے جنہوں نے دہشت گردی اور خود کش حملوں کی ہونے والی وارداتوں میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

وہ چاہے سانحہ آرمی پبلک سکول ہو سانحہ باچا خان یونیورسٹی ہو کوئٹہ لاہور کراچی وزیرستان یا پشاور کےواقعات ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس دعائیہ تقریب میں شہدا کے لئے دعائے مغفرت کے ساتھ شمعوں کو روشن کر کہ تمام شہدا کو بلخصوص بشیر احمد بلور۔میاں راشد شہید۔عسکری خان اچکزئی شہید۔بابائے امن شعیب خان شہید۔مخترم اور بہادر خاجی عدیل ۔امجد صابری۔اور جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

امجد خان یوسف زئی نے سویڈن سٹاک ہوم میں بسنے والےتمام انسان دوست خواتین و حضرات کو یوم تعزیت اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی دعوت عام دی ہے۔ تقریب میں شرکت کیلئے ایڈریس درج زیل ہے

Beckombergavägen 3
16854 Bromma
Via.Metro :Åkeshov T Bana and then 3 min Wall.