”آگاہی ایوارڈ” ملنے پر نوجوان صحافی عدنان عامر مبارک باد کے مستحق ہیں: پی ایف یو سی

Writer

Writer

لاہور : نوجوان قلم کاروں کی نمائندہ جماعت پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری’ صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘سیکریٹری کمیونیکیشن نورالہدیٰ اور دیگر عہدے داران نے پی ایف یوسی کوئٹہ کے کوآرڈینیٹراور نوجوان صحافی عدنان عامر کو” مشعل پاکستان” کی جانب سے سال 2016 کا بہترین کاروباری رپورٹر قرار دینے اور”آگاہی ایوارڈ ”حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

حافظ محمد زاہد نے عدنان عامر کو نئے آنے والوں کے لیے مشعل راہ قراد دیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کامیابیوں کو جاری رکھیں گے اور پی ایف یوسی کا نام روشن کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ، ادبی و صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔