اولیاء کرام کی کاوشوں کی وجہ سے اسلام کو فروغ ملا، مفتی محمد جنید رضا خان قادری

Mufti Junaid Raza Khan

Mufti Junaid Raza Khan

پائی خیل (نامہ نگار) اولیاء کرام کی کاوشوں کی وجہ سے اسلام کو فروغ ملاپاکستان کے قیام میں اکابرین اہلسنت نے اہم کرداراداکیا۔ان خیالات کا اظہار مفتی محمد جنید رضا خان قادری نے ایک پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام نے جس اندازمیں اشاعت اسلام کی اسکی مثال نہیں ملتی اولیاء کرام نے تبلیغ اسلام میں اہم کرداراداکیا۔

برصغیر پاک وہندمیں اسلام اولیاء کرام کی بدولت پھیلا۔لاکھوں غیرمسلموں نے اولیاء کرام کی تبلیغ سے متاثر ہوکر دین اسلام کی دولت حاصل کی ۔اولیائے کرام ،پیران عظام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔عظمت اولیاء کانفرنس کے انعقاد کامقصدنئی نسل میں اولیاء کرام کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہوتا ہے۔

اولیاء کرام کاپیغام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتاہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کوئی دقیقہ فروغ ذاشت نہ اٹھائیں بلکہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی سربلندی کے لئے صرف کریں ۔حکمران وقت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک پاکستان امن وسلامتی کا گہوارہ بن جائے۔