ایان علی کا بیرون ملک پرواز کا خواب ٹوٹ گیا، کٹوایا ٹکٹ بھی ضائع

Ayyan Ali

Ayyan Ali

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایان علی کے وکلا نے وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھی دی۔

تاہم وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ابھی تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر موجود ہے اور وہ نام خارج ہونے تک بیرون ملک سفر نہیں کر سکتیں۔

ماڈل نے آج رات 10 بجے اکانامی کلاس سے بیرون ملک سفر کرنا تھا لیکن ان کا یہ خواب ٹوٹ گیا اور ٹکٹ بھی ضائع ہو گیا۔