ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Ayyan Ali

Ayyan Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے بھی ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹس بھیجا گیا۔

ماڈل گرل نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کیخلاف فیصلے کیخلاف وزارت داخلہ میں نظرثانی کیلئے رجوع کر سکتی تھیں تاہم انہوں نے وزارت داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ایان علی نے داد رسی کے حق کو استعمال نہیں کیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے برعکس اور بلا جواز ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔