ایاز صادق کی درخواست، سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کو وکیل کرنے کی مہلت دیدی

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمشن کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے دی ہے۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز مقدمے کی سماعت کی۔

اس دوران الیکشن کمیشن نے وکیل مقرر کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے وکیل مقرر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔