ایاز صادق نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) ایاز صادق نے این اے 122 کے الیکشن ٹریبونل کے جج کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایاز صادق نے کہا مسلم لیگ ن کی روایات کے مطابق فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف سے ابھی پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات کی ہے اور فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ تحفظات کی وجہ سے سپریم کورٹ جائیں گے۔

ہار جیت نہیں ہوئیں یہ سیاسی ایشو نہیں رہا عدالت کا ٹیکنیکل ایشو ہے۔ ان کا کہنا تھا فیصلے میں دھاندلی کا کہیں ذکر نہیں، بے ضابطگی کا میں ذمہ دار نہیں ہوں۔

الیکشن ٹربیونل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق نے کہا 80 صفحات کے فیصلے میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ دھاندلی ثابت ہوئی۔ ابھی بھی ہمارا یہی موقف ہے کہ دھاندلی نہیں کی۔