کروڑ لعل عیسن کی خبریں 25/05/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت ، تقسیم اسناد و عرس مبارک حضرت مولانا حافظ سعید احمد قادری آج ایک بجے جامعہ سعیدیہ رضویہ عید گاہ شمالی کروڑ لعل عیسن میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے معروف مشائخ عظام ، جید علمائے کرام ، نعت خواں اور قراء حضرات تشریف لا رہے ہیں۔ جلسہ کی صدارت جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر اور مہتمم مدرسہ جامعہ سعیدیہ رضویہ علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی فرمائیں گے۔ 12 بجے دن قرآن خوانی ، نعت خوانی ہو گی۔ محفل کے اختتام پر مدرسہ سے فراغت پانے والے درس نظامی ، تجوید و قرات اور حفظ القرآن کے طلباء کی دستار بندی ہو گی۔ آخر میں درود سلام اور خصوصی دعا کے بعد لنگر غوثیہ تقسیم کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ووٹر فہرستوں میں بوگس ووٹوں کا اندراج۔ سابقہ صدر اور الیکشن کمیٹی ممبران کی سازش ہے۔ بدترین شکست دیکھ کر الیکشن ملتوی کروانے کی سازش کرنے لگے۔ اگر ہتھکنڈے استعمال کیئے گئے تو پھر سڑکوں پر آئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے سینئر نائب صدر حاجی فاروق زرگر ، امیدوار جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، محمد رمضان عرف رانجھا ، نائب صدر انتظار حسین شاہ قریشی ، ملک محمد قیصر ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، چوہدری علی حسن گجر ، ذاکر خان جوئیہ ،میجر رفیق ، امجد مستری ، چوہدری شاہد گجر ، حاجی پائیندہ خان ، شیخ احسان اللہ ، رانا محمد آصف ، چوہدری ذوالفقار علی ، محمد اسلم ، سید سبطین شاہ ، سید نفیس شاہ ، زاہد محمد عارفی ، ملک الطاف حسین ، چوہدری طاہر خلیل ، میاں عبدالرحمن ، طاہر شاہ ، ندیم زبیری ، ملک ہارون ملانہ ، حاجی ریاض بھٹی ، شیخ حامد حسین ، منظور عرف جھورہ ، ملک امان اللہ ، ملک عبدالحمید گھلو ، محمد عمران ، الطاف حسین جکھڑ ، بلال خان بھنڈ نے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی مختیار حسین بروقت الیکشن کروانے کی بات کر کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ فروری میں لیکشن ہونے تھے لیکن جون آنے کو ہے اور ابھی بھی شیڈول کا اعلان نہیں کیا جارہا۔ بلکہ بوگس فہرستوں پر دھاندلی کے ذریعے الیکشن کروا کر چور دروازے سے جیتنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ شہر کے تمام تاجر اس وقت تاجر اتحاد گروپ کے ساتھ ہیں۔ اور دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔ اگر فہرستوں کو درست کر کے الیکشن شیڈول جاری نہ کیا گیا تو کروڑ کے غیور تاجر اپنا حق حاصل کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے اور سابق صدر کی سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) الیکشن بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 جون کو الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار صدارت طارق محمو دپہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق زرگر ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، چوہدری ذوالفقار علی ، رانا محمد آصف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کی بے لوث خدمت کی ہے۔ اور تاجروں کے ساتھ زیادتی کبھی برداشت نہیں کی اور نہ ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت 18 فروری کو ہونے والے انجمن تاجران کے الیکشن کو لمبا کر دیا گیا۔ کچھ دکانداروں نے شہر کے سینکڑوں ووٹ درج نہ ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ لیکن چیئر مین الیکشن کمیٹی نے اس کو اناء کا مسئلہ بنا کر الیکشن کو مزید لیٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جسے تاجر حلقے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق کابینہ کی میعاد 18 فروری کو ختم ہو گئی ہے جس کے بعد ان کی کوئی حیثیت باقی نہ رہی ہے۔ ہم نے الیکشن بورڈ کے چیئر مین چوہدری فرمان علی بسراء اور الیکشن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کر کے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت میں الیکشن کیلئے تیار ہیں تا ہم فہرستوں کا درست ہونا الیکشن کی شفافیت کی ضمانت ہو گا۔

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News