کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/06/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایک اخبار کا مالک اور اس کا رپورٹر مجھے بلیک میل کرنے کیلئے آئے روز جھوٹی اور بے بنیاد خبریں شایع کر رہا ہے۔ صحافتی حلقے صحافت کی آڑ میں بلیک میل کرنے والی ایسی کالی بھیڑوں کا نوٹس لیں۔ الزام تراشی کے خلاف کورٹ میں جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ یہ بات ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے PTI کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ککہا کہ مقامی اخبار سنگ بے آب کا چیف ایڈیٹر عثمان شاہ اور مقامی صحافی بلیک میلر ہیں۔ جو کہ بلیک میلنگ کی آڑ میں میرے خلاف آئے روز میرے خلاف مختلف لوگوں کے ناموں سے فرضی ، من گھڑت اور جھوٹی خبریں شایع کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی کچھ افراد نے صحافیوں کے سامنے ان خبروں کی تردید کی تھی جبکہ پرسنل سیکریٹری مجاہد نقوی نے بھی آج صحافیوں کے سامنے اپنے حوالے سے شایع ہونے والی خبر کی بھر پور تردید کر دی ہے۔ جس کے بعد میں ضلع لیہ کے صحافیوں سے گزرش کرتا ہوں کہ وہ صحافتی حلقوں میں اس قسم کی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کریں۔ جبکہ میں اپنے وکیل کی جانب سے عثمان شاہ اور ذیشان نامی صحافی کے خلاف 2 دو کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رہا ہوں۔ اگر آئندہ 3 روز میں اخبار نے اپنی خبر پر معافی نہ مانگی تو مقدمہ دائر کر دونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) محکمہ واپڈا کروڑ نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا۔ کئی کئی ماہ سے جلے ہوئے میٹر تبدیل نہ کیئے گئے اور ان پر فکسڈ یونٹ ڈال کر ہزاروں روپے کے بل بجھوائے جا رہے ہیں۔ اس طرح میٹر ریڈروں کی جانب سے اوور ریڈنگ کے ذریعے سینکڑوں یونٹ زائد ڈال کر لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب گھنٹوں لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ جس پر ہمارے پاس احتجاج کے سواء کوئی راستہ نہیں۔ ان خیالات کے اظہار انجمن تاجران کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ نے گزشتہ روز انجمن تاجران کے دفتر میں اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک واپڈا کی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ ماہ رمضان میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح کئی کئی ماہ سے جلے ہوئے میٹر بغیر کشش کے تبدیل نہیں کیئے جا رہے اور ان پر فکسڈ یونٹ ڈال کر ہزاروں روپے کے بل بجھوا دیئے جاتے ہیں۔ جبکہ میٹر ریڈروںکی جانب سے اوور ریڈنگ کے ذریعے سینکڑوں اضافی یونٹ ڈال کر بل بجھوانے کا تسلسل جاری ہے۔ صارفین واپڈا کے دفتر جاتے ہیں اور وہاں پر ان کو بل درست کرنے کی بجائے اقساط بنا کر دے دی جاتی ہیں جو کہ اگلے ماہ پھر لگ کر آجاتی ہیں۔ طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ ایسی صورت میں کسی طرح بھی امن و سکون قائم نہیں رہ سکتا۔ ہمارے پاس احتجاج کے سواء کوئی راستہ موجود نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مجھے اپنی دھرتی سے بے حد پیار ہے۔ الیکشن میں کیئے ہائے وعدے ضرور پورے ہونگے۔ کسی غریب کے ساتھ ہرگز زیادتی برداشت نہیں کرونگا۔ سابقہ دور میں لوگ ظلم کی چکی میں پستے رہے۔ اور لوگوں کو تھانے بلا کر ان کی عزت نفس مجروح کی جاتی رہی۔ اور لوگوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے ہوتے رہے۔ جب سے ایم پی اے بنا ہوں کبھی کسی کو کسی کی زمین پر قبضہ کی جرأت نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ روز انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری توانائیاں غریبوں کی بحالی اور مدد کیلئے صرف ہوتی ہیں۔ ہمیشہ غریب عوام کے تحفظ کیلئے انتظامیہ سے ٹکر لی ہے۔ سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے اپنے دور میں غریبوں کو جھوٹے مقدمات کے اندراج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جس کا ریکارڈ فتح پور اور کروڑ کے تھانوں میں موجود ہے۔ نام نہاد شرافت کا لبادہ اوڑھے یہ شخص کسی شریف آدمی کو برداشت نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری اور عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور دیکھیں کہ میں نے کبھی ڈیرے داری کی سیاست نہیں کی اور عوام کی خدمت کیلئے باقاعدہ عوامی سیکریٹریٹ متارف کروایا۔ جہاں پر لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ میں نے کبھی کسی کی زمین پر قبضے کیئے اور نہ کرنے دونگا۔ اور نہ ہی تھانہ کی سیاست میرا شیوا ہے۔ حاجی مجید خان نے کہا کہ انشاء اللہ جلد الیکشن میں عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کر کے علاقہ کے تمام افراد کا سر فخر سے بلند کر دونگا۔ منفی پروپگنڈا کرنے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ انشاء اللہ عوامی خدمت ، شرافت ، دیانت اور غریبوں کی ہمدردی جاری رہے گی۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر ملک قیصر عباس ، انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، زاہد عباس سواگ ، چوہدری علی حسن گجر ، محمد جنید طارق ، محمد طارق ، محمداسلم ، جاوید سرگانی سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) عبدالمجید نیازی ایماندار اور خدا ترس انسان ہیں۔ ان پر الزام لگانے والے پانے گریبانوں میں جھانکیں۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن چوہدری طاہر خلیل اور محمد احمد رشید نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کرنے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔ مخالفین حاجی عبدالمجید خان کی بڑھتی ہوئی شہرت سے خوفزدہ ہو کر منفی پروپگنڈے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حاجی عبدالمجید خان کے ہر قدم پر لبیک کہیں گے اور مخالفین کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ اگر آئندہ کی نے جرأت کی تو اینٹ کا جواب پتھ سے دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) روزہ رکھنے سے انسان صحت مند اور ایمان افروز ہو جاتا ہے۔ اس ماہ مبارکہ میں کسی کی مدد کرنے والے کی حاجت اللہ تعالیٰ پوری کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضورۖ پورا سال بہت کم سوتے اور بہت کم کھاتے۔ اکثر روزے سے رہتے۔ روزہ دار اپنے رب کا سچا عاشق ہے۔ اس کے منہ کی ہوا خالص مشک اور کستوری سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا بخشش اور تیسرا مغفرت کا ہے۔ اس ماہ مبارکہ میں جتنی زیادہ زکٰوة ، خیرات اور خرچ کیا جائے اتنا زیادہ اجر ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارکہ میں غریبوں کی امداد کے ساتھ ساتھ اسلامی مدراس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی مدد کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز شدید آندھی اور جھکڑ کے چلنے سے جھرکل کے علاقہ میں سکول اور رہائشی مکانوں کی چار دیواری سمیت بجلی کے کھمبے گر گئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دو روز قبل سحری کے وقت آنے والی شدید آندھی کے باعث بستی جھرکل اور گرد نواح میں سکول ، رہائشی مکانوں کی چار دیواری سمیت بجلی کے کئی کھمبے اور درخت گر گئے اور گھاس فصل زمین بوس ہو گئی۔ تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاعت موصول نہیں ہوئیں۔

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News