کروڑ لعل عیسن کی خبریں 21/01/2015

Crore Lal Easan News

Crore Lal Easan News

Crore Lal Easan News

Crore Lal Easan News

کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) میونسپل کمیٹی کروڑ کی چئیرمین شپ کے لئے گروپ میں اتفاق 13 میں سے آٹھ کونسلر شو کرا دیئے چئیرمین افتخار خان نیازی ہوں گے۔ کونسلروں میں PTIکے پانچ ممتاز حسین قریشی،فیض چیمہ،میاں بکھو،زین العابدین، اشفاق بلوچ جبکہ اطہر مقبول گروپ کے آزاد کامیابی حاصل کرنے والے چوہدری افتخار حسین،رانا طارق شامل ہیںMPAحاجی مجید خان نیازی اور چوہدری اطہر مقبول مخصوص نشستوں پر درخواستیں دلوانے کے لئے کونسلروں کے ہمراہ ریٹرنگ افسر ممتاز خان کلاچی کے دفتر پہنچے،اطہر مقبول مجید نیازی گروپ کے جن ساتھ افراد نے درخواستیں دی ان میں لیبر سیٹ پر MPAعبدالمجید نیازی کے سُسر افتخار احمد خان نیازی جنہیں کامیاب کرا کر چئیرمین بنایا جائے گااُن کے بیٹے اسرار احمد خان نیازی یوتھ کے لیے شعیب جاویدان کے کورنگ محمد اویس خان اقلیتی نشست کے لئے صفدر مسی خواتین کے لئے شازیہ ستارمہتاب بی بی جبکہ اولکھ گروپ کے لیبر سیٹ پر شکیل جگنوں طارق امیر بھنڈ قاضی شاہ زمان اقلیتی نشست پر خوش مسی خواتین نشست پر عدیلہ مظہر اور نسیم مائی نے درخواستیں دیں،نیازی گروپ کی جانب سے ایک اور آزاد امیدوار حکیم آفتاب کی حمایت کا بھی دعوٰی۔سیٹوں کے تناسب سے یہ بات واضع ہے کہ مخصوص کُل چھے نشستوں میں سے پانچ نشستیں اطہر مجید نیازی گروپ جبکہ خواتین کی ایک نشست اولکھ گروپ لے سکے گا،درخواستیں ریٹرنگ افیسر ممتاز خان کلاچی نے وصول کیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن(طارق پہاڑ)شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں گے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر توجہ مرکوز رکھیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے MPAحاجی عبدالمجید نیازی اور چوہدری اطہر مقبول نے PTIکے پانچ ممتاز حسین قریشی،فیض چیمہ،میاں بکھو،زین العابدین،اشفاق بلوچ جبکہ اطہر مقبول گروپ کے آزاد کامیابی حاصل کرنے والے چوہدری افتخار حسین،رانا طارق کے ہمراہ پریس کانفرینس سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ 13میں سے 9کونسلر ہمارے ساتھ ہیں،ہم انشااللّہ متفقہ طور پر چئیرمین اور وائس چئیرمین کی نام زدگی کر کے شہریوں کو سرپرائز دیں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں شہر کے لئے کچھ نہیں کیا گیا سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہم انشااللّہ کامیاب ہو کر اس روایت کو ختم کر دیں گے اور شہر میں صحت و صفائی سٹریٹ لائٹ اور ترقیاتی کاموں پر توجہ دے کر شہر کی تقدیر بدل دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) MCB بنک لیہ سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو دو افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ،پولیس تھانہ کروڑ نے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق بستی سانج اسراء کا محمد جمیل موہانہ MCBلیہ کی شوگر مل برانچ سے 73770 روپے نکلوا کر شاپر میں موٹر سائیکل پر لٹکا کر گھر واپس آرہا تھا کہ جسے محمد اکرام ملیانی اور عبدالرحمٰن عرف لالو بنک سے باہر ملے جب وہ راجن شاہ کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار جس پر دو افراد سوار تھے نے ٹکر مار دی اور پستول تان کر رقم کا شاپر کھینچ لہا اطلاع کے مطابق ایک ڈاکوں کو موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔