ایان علی کی مشکل برقرار، امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا

Ayyan Ali

Ayyan Ali

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر گرل کے نام سے مشہور ایان علی کی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماڈل گرل کراچی ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے وہ دبئی روانہ ہونا چاہتی تھی لیکن امیگریشن حکام آڑے آگئے۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے ایان علی کو روانگی کی اجازت نہ ملنے کی اطلاع دی اور بیرون ملک جانے سے روک دیا جس پر ایان علی کو ائیرپورٹ سے مایوس لوٹنا پڑا۔

ایان علی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ جس پر کسٹم عدالت نے ایان علی کو پانچ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا جو انہوں نے ابھی تک ادا نہیں کیا۔

ماڈل ایان علی کے وکلا کا کہنا تھا کہ وہ امیگریشن حکام کے رویے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔