آزاد کشمیر کے شہر ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں میر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی یوتھہ ونگ کا اجلاس

Kashmir MEWA

Kashmir MEWA

آزاد کشمیر (نامہ نگار) آزاد کشمیر کے شہر ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں میر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی یوتھہ ونگ کا اجلاس۔

آزاد کشمیر کے شہر ضلع حویلی فارورڈکہوٹہ میں میر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی یوتھہ ونگ کا اجلاس مقامی ہوٹل حویلی ان پے منعقد ہوا. میوہ کی ضلعی یوتھہ باڈی اتفاق رائے سے بنائی گئی۔

جس کے مطابق طارق محمود میر سرپرست، قاسم عزیز صدر، عاصم اسلم سیکرٹری جنرل، آصف میر سنئیر نائب صدر، لیاقت میر نائب صدر اول، عامر ہمدانی نائب صدر دوئم، اعجاز میر سیکرٹری اطلاعات و نشریات، آصف مندہاروی سیکرٹری مالیات، غلام ربانی رابطہ سیکرٹری، اسرار یوسف میر سیکرٹری سوشل میڈیا ودیگر منتخب ہوئے جبکہ حنیف میر، ڈاکٹر عبدالعزیز میر ایڈووکیٹ، فاروق عطاری میر، سبیل میر، فردوس میر، حاجی عبد الوہاب الدین میر ودیگر نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

اجلاس میں ضلع حویلی کہوٹہ بھر سے میر برادری کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔