آزاد کشمیر انتخابات، سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق

Azad Kashmir Election

Azad Kashmir Election

حویلی (جیوڈیسک) ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہی جمہوریت کی روح ہے مگر اس کے بر عکس پلنگی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں نعرہ بازی کے دوران تصادم ہو گیا۔

یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ضلع حویلی میں جگہ جگہ تصادم شروع ہو گیا۔ پلنگی اور گگدار میں تین سیاسی کارکن جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے ایل اے سولہ سے نواز لیگ کے امیدوار اور سابق سینئر وزیر چودھری محمد عزیز بھی زخمی ہوئے۔ انھیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔