آزاد کشمیر : انتخابات کیلئے پولنگ شروع

Election

Election

مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے چناؤ کے لیے پولنگ شروع ہو گئی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں عام انتخابات میں کل 49 نشستیں ہیں جن میں سے 41 جنرل نشستوں پر الیکشن ہورہا ہے۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

10 اضلاع پر مشتمل آزاد کشمیر کے انتخابی معرکے میں 42 سیاسی جماعتوں کے 423 امیدوار میدان میں ہیں ۔41 حلقوں کے چھبیس لاکھ سے زائد ووٹر اپنے نمائندے چنیں گے جن میں 11 لاکھ 90 ہزار 839 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے پاک فوج کے سترہ ہزار جوان بھی فرائض انجام دیں گے، ایف سی اور پنجاب کانسٹیبلری بھی تعینات رہے گی۔

حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے تمام اکتالیس نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں، ن لیگ اڑتیس سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف پہلی بار بتیس حلقوں میں قسمت آزمائے گی۔