آزاد کشمیر کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ احمد رضا قادری نے میدان مار لیا

Hafiz Ahmed Raza Qadri

Hafiz Ahmed Raza Qadri

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) آزاد کشمیر کے کشمیری مہاجرین کی نشست حلقہ ایل اے 40 وادی 5 کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ احمد رضا قادری نے میدان مار لیا۔

مسلم لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری نے 178 ووٹ لئے جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کی مشترکہ خاتون امیدوار محترمہ مہر النسا ء نے71 ووٹ لئے اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالسلام بٹ 51 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے، پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدمات کئے گئے تھے پولنگ فوج کی نگرانی میں ہوئی،مذکورہ پولنگ اسٹیشن جس میں واہ کینٹ ٹیکسلا کے مرد خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیامیں کل رجسٹرڈ ووٹ 402 تھے کل 319 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ دو ووٹ مسترد کئے گئے۔

ادہر حافظ احمد رضا قادری کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے خوب جشن منایا، مسلم لیگ ن کے ملک عارف، مک ضرار اعوان ، محمد فیصل اقبال جنہو ں نے مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری کی حمائت کا اعلان کیا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پر موجود رہے ، ادہر کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر وارد نمبر 1 ملک محمود خان ، مسلم لیگ ن کے راجہ سرفراز اصغر اور یوتھ ونگ مسلم لیگ ن راجہ عامر سعید، راجہ محمد سعید ، کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ راجہ محمد ایوب کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کرا کر قائد محترم چوہدری نثار علی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔