آزاد کشمیر میں بھی تھری جی انٹر نیٹ سروس شروع کر دی گئی

3G Internet

3G Internet

آزادکشمیر (نامہ نگار) آزاد کشمیر میں بھی تھری جی انٹر نیٹ سروس شروع کر دی گئی
سپیشل کمیو نیکیشن آرگنائزیشن میر پور ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹنٹ کرنل سید کاشف سبزواری نے کہا کسی بھی ملک کی ترقی کا راز جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے حصول کے بغیر جدید ٹیکنالوجی تک رسائی ادھورا خواب ہے سپیشل کمیو نیکیشن آرگنائزیشن نے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیو نیکیشن کے فروغ کے لیے لینڈ لائن،سی ڈی ایم اے،ایس کام سمیت جدید ترین ڈی ایس ایل وی پی این و دیگر سہولیات فراہم کر رکھی ہیں جس سے آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے لوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

کمانڈنگ آفیسر لیفٹنٹ کرنل سید کاشف سبزواری نے کہا کہ عنقریب پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی موبائیل سروس کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گےجس سے موبائل انٹرنیٹ کی تیز ترین سہولت ملنا شروع ہو جائے گی۔