آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تاخیر کا شکار

Election Commission

Election Commission

مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تاخیر کا شکار ہو گئے۔ الیکشن جون کے بجائے جولائی میں ہونے کا امکان ہے۔

چیف الیکشن کمشنر مصطفیٰ مغل کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ووٹوں کی رجسٹریشن کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔ آزاد کشمیر میں ووٹوں کے اندراج کی آخری تاریخ 25 مارچ جبکہ مہاجرین کے حلقوں کے لئے 12 اپریل مقرر ہے۔

نادرا کی جانب سے حتمی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کی تاریخ دینے تک الیکشن شیڈول کا اعلان ممکن نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جون میں رمضان المبارک کی وجہ سے بھی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

درپیش مسائل کی وجہ سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ایک ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔