آزاد کشمیر، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جاری

Line of Control,Firing

Line of Control,Firing

راولپنڈی (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارت نے گزشتہ رات سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ باغ، کیلر اور کوٹلی کے نزدیک نکیال سیکٹر پر کی گئی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔