آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام پہلی ترجیح ہے، مولانا فضل الرحمان

Fazlur Rahman

Fazlur Rahman

مظفرآباد (جیوڈیسک) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام قائم رکھنا پہلی ترجیح ہے۔

مظفرآباد میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے ظہرانے کےبعد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعےکے بعد بھارت اورپاکستان کے ادارے رابطے میں ہیں، آزاد کشمیر حکومت اور پاکستان کے درمیان معاملات باہمی طورپر طے کیے جاتے ہیں، آپس میں کوئی کشیدگی نہیں۔