پہلا آل سبی قائداعظم محمد علی جناح کپ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل سپر شاہین نے اپنے نام کرلیا

سبی (محمد طاہر عباس ) پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل سپر شاہین نے اپنے نام کرلیا دوسرے سیمی فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس دوست شخصیت میر انور رند تھے

تفصیلات کیمطابق پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ناز کلب چانڈیہ بمقابلہ سپر شاہین کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیاٹاس جیت کر ناز کلب چانڈیہ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ بیس اوورز میں 142 رنزاسکور کیے ناز کلب چانڈیہ کی جانب سے گران خجک نے 34 اور اعظم سیلاچی نے 30 رنز اسکور کیے جبکہ سپر شاہین کی جانب سے نمایاں بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسول بخش جدون نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ سپر شاہین کرکٹ کلب کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرفان عزیز نے 52 رنز اسکو ر کیے شاندار میچ سپر شاہین نے دووکٹوںسے جیت لیا۔

First All Sibi Quaid e Azam Mohammad Ali Jinnah Cup Tournament

First All Sibi Quaid e Azam Mohammad Ali Jinnah Cup Tournament