اظہر علی کی ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری

Azhar Ali

Azhar Ali

میرپور (جیوڈیسک) بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئےکیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی۔

میرپور میں کھیلے جارہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز اظہر علی نے 127 کے ساتھ نامکمل اننگز شروع کی اور وکٹ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے 406 گیندوں پر 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔

دوسری جانب اسد شفیق نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ ٹیسٹ کیریئر میں اسد شفیق کی یہ چھٹی سنچری ہے۔اسد شفیق نے 149 گیندوں کا سامنا کیا، ان کی سنچری میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔