اظہر علی تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

Azhar Ali

Azhar Ali

کولمبو (جیوڈیسک) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور پانچویں انٹرنینشل کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ایک رنز کی کمی سے آٹھویں نصف سنچری سے محروم رہے تاہم وہ اپنے کیرئیر کے 23 ویں میچ میں ایک ہزار 37 رنز بنا کر تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور پانچویں انٹرنیشنل کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر حمید نے اپنے کریئر کے 24ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھےجب کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈز، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ، جب کہ جنوبی افریقا کے ڈی کوک شامل ہیں جنہوں نے اپنے 21 ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔