اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے کینیڈا کو تین ایک سے ہرا دیا

Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں میں میچ انتہائی دلچسپ رہا، کینیڈا کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو دبائو میں لانے کی کوشش کی لیکن نوجوان اور کم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے امید سے بڑھ کر کھیل پیش کیا اور کینیڈا کی جانب سے کئے گئے واحد گول کے مقابلے میں تین گول داغ کر پہلی کامیابی سمیٹ لی۔